جنرل بس سٹینڈبورے والا کی کشادگی کے منصوبی پر جلد کام شروع ہو گا ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 11 جنوری 2019 19:35

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ جنرل بس سٹینڈبورے والا کی کشادگی کے منصوبے پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اس منصوبے کے فنڈز کے سلسلہ میں تخمینہ لاگت کی سمری روانہ کی جا چکی ہے اور آئندہ تین ماہ تک فنڈز جاری ہو تے ہی اس منصوبے پر با قاعدہ کام کر آغاز کردیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ بورے والا میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے اس دیر پا منصوبے کو اسی سال میں مکمل کر لیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا کے عہدیداران واراکین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا پریس کلب کے ارکان نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو گریڈ 19میں ترقی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے وفد میں صدر پریس کلب اصغر علی جاوید ، نائب صدر عبدالطیف غزنوی، ڈائریکٹر پر وگرامز چوہدری اکرام الحق ، جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید، ممبران شاہد اکبر طور ، ندیم مشتاق رامے ، حافظ جنید احمد ، راو محمد افضل ، صابر تیمور ، ظہیر اسلم مرزا اور چوہدری محمدصفدر شامل تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے پہلے مرحلے میں سرکاری کمرشل اراضی اور مختلف محکموں کی خالی اراضی پر قبضہ و اگزار کروایا جارہاہے اور یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہ کہ صحافت ایک باوقار پیشہ ہے جس میں مثبت اور تعمیری سوچ کے حامل صحافی ہی ملک کا چوتھا ستون ہیں صحافی معاشرتی ناہمواروں ، بے ضابطگیوں اور بے قاعدگی کی نشاندہی کر کے ملکی اداروں اور معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں تعلیم یا فتہ اور اپنے شعبہ میں پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے صحافیوں کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح صحافتی شعبہ میں بھی تربیت کا ایک موثر نظام وضع کیا جانا ضروری ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں