بورے والا،موٹر سائیکل سوار میاں بیوی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق

پیر 14 جنوری 2019 23:53

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) موٹر سائیکل سوار میاں بیوی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق۔دونوں کے جسم کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والی ٹرین نہ رکنے پر عوام مشتعل ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین روک لی۔عملہ کو زدوکوب کرنے کی کوشش۔ٹرین دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 319/ ای بی کا رہائشی 58 سالہ ہدایت علی اپنی بیوی مجیداں ی بی کو ہمراہ اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر دم کروانے کے سلسلہ میں 451/ ای بی جارہا تھا جونہی وہ پی آئی لنک کے قریب بغیر پھاٹک کے ریلوے کراسنگ عبور کرنے لگا تو کراچیسے آنے والی فرید ایکسپریس ٹرین کو نہ دکھ سکا اور ٹرین تلے آکر دونوں میں بیوی بری طرح کچلے گئے جبکہ ٹرین کے ڈرائیور نے ٹرین نہ روکی تو مقامی لوگ مشتعل ہوگئے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جانبحق بدقسمت میاں بیوی کے جسم کے بکھرے ہوئے اعضاء کو اکٹھا کر کے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا اسی اثناء میں لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین وہاں پہنچی تو مشتعل افراد نے زبردستی ٹرین کو روک لیا اور ٹرین کے انجن پر چڑھ کر ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی ڈرائیور نے انجن کا درواز اندر سے بند کر لیا تاہم کراچی جانے والی ٹرین کے گارڈ نے لاہور جانے والی ٹرین کے گارڈ اور ڈرائیور پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حکام کو موبائل کال پر کہا کہ جب تک لاہور جانے والی ٹرین کے گارڈ اور ڈرائیور کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج نہ کیا وہ اس ٹرین کو بھی یہاں سے روانہ نہیں کریں گا تاہم دوگھنٹے بعد ریلوے حکام کی ہدایت پر ٹرین کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں