بورے والا،سڑکوں اور گلی محلوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات

منگل 15 جنوری 2019 22:14

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) شہری اورنواحی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سڑکوں اور گلی محلوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیل کے مطابق بلدیہ بورے والا کے عملہ صفائی کی نااہلی اور کام چوری کی وجہ سے شہر کے مرکز گول چوک بورے والا میں گٹر ابلنے کی وجہ سے سیوریج کا گند اپانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں پیدل چلنے والی خواتین بچوں اور بوڑھوں کو شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں اسی طرح مرضی پورہ مدینہ کالونی گلی نمبر1میں گٹر ابلنے سے 10روز سے گلی میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے بلدیہ بورے والا کے بااختیار لوگوں کی توجہ اس طرف کروانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں موجود ہے گلی میں سے گزرنے والے نمازیوں عورتوں بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں سید محمد طاہر، بلال اشرف ،رانا محمدطیب،محمد حمزہ ،محمد ارسلان ، رانا عابد زرگر،اسامہ علی، محمد اشرف و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ بورے والا کا عملہ صفائی انتہائی غیر ذمہ دار اور کام چور ہے جسکی وجہ سے جگہ جگہ سیوریج لائنیں بلاک ہونے سے گندا پانی کھڑا ہوا ہے اور پورا شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور چیئرمین بلدیہ بورے والا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں