بوریوالا بار ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس

جمعہ 18 جنوری 2019 19:45

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بوریوالا بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب تنظیم اور جنرل کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس بار روم میں زیر صدارت ملک فرقان یوسف کھوکھر ایڈوکیٹ صدر بار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری خرم ریاض جوائنٹ سیکرٹری وقاص شریف بھٹی اراکین مجلس عاملہ حاجی محمد رحمان کھو کھر ، چوہدری اکرم ندیم، نصر اقبال چیمہ، ابرار حسین مہار، اور شہباز الرحمان بھٹہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بار کے سالانہ الیکشن کے انتخابی نتائج میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور بار کے دیگر امور زیر غور آئے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں