بورے والا، بلدیاتی نظام میں خواتین کونسلر کا کردار صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رھ گیا ہے، صائمہ بتول

ہفتہ 9 فروری 2019 19:15

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مس صائمہ بتول نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں خواتین کونسلر کا کردار صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رھ گیا ہے،خواتین کیلئے اس نظام میں ووٹ لینے کے علاوہ کوئی اہمیت نہیں دی گئی ہے خواتین پر جنسی تشدد،وراثت میں جائیداد کے حق میں محروم رکھنے،روزگار کے حصول میں مشکلات،کم عمری کی شادی،ملازمتوں میں خواتین کو اٴْنکا حق نہ دینا اور اٴْنکے معاشی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر مسائل کو حل کیے بغیر خواتین کو اٴْنکا جائز مقام کیسے دیا جا سکتا ہے،بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ہمارے ادارے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں باصلاحیت خواتین کو اگر مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع میسر آئیں اور اٴْن میں عدم تحفظ کا خوف ختم کر دیا جائے تو یہی خواتین ناصرف اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل ہو جائیں گی بلکہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرکت گاہ کے پروگرام’’پہل‘‘ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں خواتین کونسلرز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائیریکٹر کیمونیکیشن اینڈ لیڈرشپ شرکت گاہ گلنار تبسم، ممبر ضلع کونسل طاہرہ پروین،کونسلرز پروین اختر، صغریٰ بی بی، پشریٰ بی بی، ثمینہ حمید، سدرہ ثریابھی موجود تھے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں