بورے والا، پنجاب حکومت جدید زرعی اصلاحات کے ذریعہ زرعی شعبہ کو درپیش مسائل حل کرے گی ،ملک مسعود احمد اعوان

ہفتہ 9 فروری 2019 19:16

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے زرعی ٹاسک فورس ملک مسعود احمد اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جدید زرعی اصلاحات کے ذریعہ زرعی شعبہ کو درپیش مسائل حل کرے گی گذشتہ سالوں میں ناقص بیج اور کپاس کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے اسکی کاشت اور پیدار وار میں کمی سے زرعی شعبہ معاشی بدحالی کا شکار ہوا بین الاقوامی سطح پر کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی برآمدات کے عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ہمیں بھارت سے موازانہ کر کے زرعی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے معیاری بیج،زرعی ادویات اور کھادوں کا بروقت استعمال بہت ضروری ہے،حکومت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں بنا رہی ہے جس میں ترقی پسند کاشتکاروں،زرعی ماہرین اور میڈیا کے لوگوں کی مکمل مشاورت اور اٴْنکی تجاویز کی روشنی میں سفارشات مرتب کی جا رہی ہں آلو کی فصل کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے آلو کی فصل کیلئے روش دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے اور آلو کی برآمد کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے گی تا کہ زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافہ کر کے ہم ملکی معیشت کو مستحکم کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال،پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر میجر غلام سرور، سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق احمد اعوان،تحصیل صدر طارق محمود باجوہ،پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز اسلم،صدر،سابق سیکرٹری بار شہباز الرحمٰن بھٹہ،ملک ذوالفقار اعوان،سابق صدر بار مہر طاہر امجد،ملک محمد سرور اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں