بورے والا ،پنجاب حکومت کی ہدایت پر -’’صاف اور سر سبز پنجاب ‘‘سیمینار اپوزیشن ارکان اور نمائندہ شہری تنظیمیں نظر انداز

پوزیشن ارکان کا شدید احتجاج ، پودا لگانے کی تقریب کا بائیکاٹ ، بلدیہ حکام پر جانبداری کا الزام ،

پیر 18 مارچ 2019 21:05

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پر -’’صاف اور سر سبز پنجاب ‘‘سیمینار اپوزیشن ارکان اور نمائندہ شہری تنظیمیں نظر انداز ، پوزیشن ارکان کا شدید احتجاج ، پودا لگانے کی تقریب کا بائیکاٹ ، بلدیہ حکام پر جانبداری کا الزام ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر بلدیہ بورے والا میں ’’صاف اور سر سبز پنجاب ‘‘کے عنوان سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی زیر صدارت منعقدہ سیمینارمیں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفی بھٹی، سٹی صدر پی ٹی آئی کونسلر بلدیہ ملک فاروق اعوان ، جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم ، چوہدری ذوالفقار چوہان، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان کی موجودگی کے باوجود انہیں اظہار خیال کی دعوت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کو صاف اور سر سبز بنانے کی جو تحریک شروع ہوئی ہے اسیء بلدیہ بورے والا کے حکام نے جان بوجھ کر اپوزیشن ارکان اور نمائندہ تنظیموں کو نظر اندازکر کے ناکام بنانے کی کوشش کی یہ سیمینار چند مخصوص لوگوں کے خطاب کے لینے پر منعقد کر وایا گیا ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اپوزیشن ارکان نے بلدیہ میں پودا لگانے کی تقریب کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا اجلاس سے خطاب میں چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں نے کہا کہ صاف اور سر سبز پنجاب کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی نے صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا پہلے ہی آغاز کیا ہوا ہے شہر کی صفائی کے حوالہ سے مختلف زون بنائے گئے ہیں عملہ سینٹری شہرکی جنرل صفائی کے علاوہ تمام علاقوں کی مرحلہ وار صفائی کر رہا ہے سول سوسائٹی کا شہر میں صفائی کے علاوہ مفت پودوں کی تقسیم کا منصوبہ قابل ستائش ہے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے تقریب سے اے ڈی ایل جی چوہدری نثار احمد ، انچارج 1122مہندی حسن ظفر اور ایم او آئی ماجد حسین نے بھی خطاب کیا۔

#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں