بورے والا، دو ٹرانسپورٹر گروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ،ایک راہگیر جاںبحق، خاتون مسافر سمیت 9 راہگیر شدید زخمی

منگل 19 مارچ 2019 22:37

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لاری اڈا پر دو ٹرانسپورٹر گروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر جاںبحق جبکہ ایک خاتون مسافر سمیت 9 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ پر آج دو متحارب ٹرانسپورٹ گروپوں چوہان اور سومی گجر گروپ کے مابین لاری اڈا پر بسیں کھڑی کرنے پر دن گیارہ بجے کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر بس کھڑی کرنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے چند گھنٹوں بعد دونوں گروپوں کے اسلحہ بردار آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکی نتیجہ میں بستی عیسائیاں والی کا نوجوان سلطان مسیح فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک مسافر خاتون کے علاوہ آٹھ راہگیر محمد اویس سکنہ مجاہد کالونی، ارشاد احمد سکنہ کچی آبادی پی بلاک ،توقیر احمد غلام مصطفیٰ،ندیم اکبر 421/ ای بی، نوید ولد منظور سکنہ غازی آباد، ارشاد احمد اور رشید سومی گجر کے بیٹے نعیم رشید سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں اویس احمد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ تھانہ صدر سے چند سو گز کے فاصلہ پر ہوا لیکن تھانہ صدر پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ای ایس پی آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مقتول نوجوان کے ورثاء نے اس واقعہ کے خلاف لارہ اڈا پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام روڈز کی ٹریفک بلاک کردی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں