بورے والا،پودے ماحول کو خوشگوار بنانے میں بنیادی اوراہم کردار ادا کرتے ہیں،مہر حسنین خالد سنپا ل

جمعہ 22 مارچ 2019 19:28

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مہر حسنین خالد سنپا ل نے کہا ہے کہ پودے ماحول کو خوشگوار بنانے میں بنیادی اوراہم کردار ادا کرتے ہیں ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگا کر حکومت کی پلانٹ فار پنجاب پالیسی کو کامیاب بنائے اور اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پنجاب کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات بورے والا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج بورے والا ،محکمہ زراعت دفاتر ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اقبال نگر اور گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد میں پودے لگانے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رینج فاریسٹ آفیسربورے والا عارف علی بھٹی ، ڈویژنل پراسیکیوٹر جنگلات ساہیوال چوہدری سجاد علی بلاک آفیسرز شاکر جاوید، چوہدری عبداالحمید گوجر، فاریسٹ گارڈز ہمت علی ، لیاقت علی ،محمد یاسین ،قربان علی ،عامر اسلم کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اسماعیل وٹو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عابدہ اسلام ، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر محمد اشرف ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری عظیم آباد وکیل احمد بھٹی کے علاوہ طلباء و طالبات کے کثیر تعدا دبھی موجود تھی ،اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنپال نے تما م اداروں کے سربراہان کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اورانہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ہرممکن طریقہ سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے رینج آفیسر عارف علی بھٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں