بورے والا، تھانہ صدر بورے والا میں ٹائوٹ مافیا کا راج

بغیر کسی جرم کے پکڑنے جانے والے معصوم شہریوں سے رشوت لیکر چھوڑنا معمول بن گیا

پیر 25 مارچ 2019 22:59

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) تھانہ صدر بورے والا میں ٹائوٹ مافیا کا راج،بغیر کسی جرم کے پکڑنے جانے والے معصوم شہریوں سے رشوت لیکر چھوڑنا معمول بن گیا،ایس ایچ او کے خلاف شریف شہریوں سے رشوت وصول کرنے کی تحقیقات میں پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش،تھانہ شرفاء کیلئے دارالحساب بن گیا،شہریوں سے ایس ایچ او کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بورے والا میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالرشید نے شریف شہریوں کو دوران گشت بغیر کسی جرم کے گرفتار کر کے حوالات میں غیر قانونی طور پر محبوس رکھنا اور پھر اپنے ٹائوٹوں کے ذریعہ اٴْنکی رہائی کیلئے رشوت وصول کرنا معمول بنا لیا گذشتہ روز انہوں نے دوران گشت مدینہ کالونی کے رہائشی دو نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور انہیں حوالات میں بند کر دیا 48گھنٹے محبوس رکھنے کے بعد اپنے ایک ٹا?ٹ کے ذریعہ مبینہ طور پر دس دس ہزاد رشوت لیکر چھوڑ دیا وجہ پوچھنے پر شریف شہریوں سے بدتمیزی بھی کی جس پر اٴْنکے خلاف تحریری درخواست پر شروع ہونے والی انکوائری میں بھی افسروں نے اٴْسے بچانے کے لیے روائتی حربے اختیار کرنا شروع کر دئیے تھانے میں شریف شہریوں نے انصاف کے حصول کیلئے جانا محال ہو گیا تھانہ صدر میں مبینہ طور پر ٹائوٹ مافیا کے ذریعہ رشوت خوری پر مقامی شہریوں محمد اسلم سندھو،محمد دائود،عبدالستار اور دیگر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے ایس ایچ او چوہدری عبدالرشید نے تمام الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دی اہے اور انہوں نے کہا ہے کہ میرے نام پر اگر کسی نے پیسے لیئے ہیں تو اٴْنکا ذمہ دار میں نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں