بورے والا،مقامی وکیل اور عدالتی اہلکار میں مبینہ جھگڑا،اہلکاروں نے دفاتر میں کام بند کر کے احتجاجاً ہڑتال کر دی

بدھ 17 اپریل 2019 23:29

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) مقامی وکیل اور عدالتی اہلکار میں مبینہ جھگڑا،اہلکاروں نے دفاتر میں کام بند کر کے احتجاجاً ہڑتال کر دی،دو گھنٹے بعد بوریو الا بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کر وادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورے والا بار کے رکن رانا غیور اختر نے آج صبح سول جج بورے والا شعیب سرفراز کے اہلمد حاجی ذوالفقار سے کسی مقدمہ کی مثل طلب کی اہلمدنے انہیں تھوڑی دیر انتظار کر نے کو کہااور اپنے کام میں مصروف ہو گیا، مذکورہ وکیل نے مثل اٹھا کر اس کی فوٹوکاپی کروالی،جب اہلکارکو پتہ چلا تو اس نے وکیل صاحب سے بلا اجازت فوٹوکاپی کروانے پر احتجاج کیا، دونوں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی اور گالی گلوچ کے بعد مقامی وکیل نے اہلمد کے تھپڑ رسید کر دیا، جس پر احتجاجاً تمام عدالتی اہلکاروں نے کام چھوڑ کر ہڑتال کر دی اور سارے معاملہ سے جج صاحبان کو آگاہ کیا،دو گھنٹے بعد صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف کھوکھر جنرل سیکرٹری بار خرم ریاض اور دیگر وکلاء نے عدالتی اہلکاروں سے مذاکرات کر کے وکیل اور اہلمد میں صلح کروادی جس پر اہلکاروں نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں