ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا تعینات کر دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 20:32

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمان بگوی نے انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا تعینات کر دیا ہے، جنہوں نے فوری طور پر چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تین روز قبل ڈی پی او وہاڑی نے سابقہ ایس ایچ او ناصر محمود انسپکٹر کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا تھا عوامی سماجی شہری حلقوں نے انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ کی بطور ایس ایچ او سٹی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں