میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس، اپوزیشن ارکان کی دو سالہ کاکردگی پر شدید تنقید ،

اقرباء پروری، خود نمائی، ایوان کی بے توقیری اور کرپشن جیسے الزامات c ارکان نے اجلاس کو ممکنہ طور پر آخری قرار دے دیا چیئرمین اور حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، دوسالہ کارکردگی پر ہمارا ضمیر مطمئن ہے ،چیئرمین بلدیہ

جمعرات 25 اپریل 2019 22:38

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس، اپوزیشن ارکان کی دو سالہ کاکردگی پر شدید تنقید ، اقرباء پروری، خود نمائی، ایوان کی بے توقیری اور کرپشن جیسے الزامات ارکان نے اجلاس کو ممکنہ طور پر آخری قرار دے دیا، چیئرمین اور حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، دوسالہ کارکردگی پر ہمارا ضمیر مطمئن ہے چیئرمین بلدیہ ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر حاجی افتخار احمد بھٹی منعقد ہوا جس میں اپوزیشن ارکان جاوید اقبال بھٹی اور سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق احمد اعوان نے چیئرمین بلدیہ کے دو سالہ دور حکومت پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس دورمیں اقرباء پروری، خود نمائی، بلدیہ کے تمام شعبوں میں کرپشن اور ایوان کی قرار دادوں کی جو بے تو قیری ہوئی ہے اسکی مثال سابقہ کسی بھی بلدیاتی دور میں نہیں ملتی شہر میں کوئی بھی عوامی فلاح و بہبود کا قابل ذکر منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا ، کرپشن کی شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر رہی گرین بوریوالا کے حوالہ سے جو کام بلدیہ بورے والا کو کرنا چاہیے تھا وہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے کیا جس پر سول سوسائٹی کا کردار قابل ستائش ہے ، عوام پر کئی نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا اپنے گروپ کے کونسلروں کو نوازاگیا، ملک فاروق اعوان نے جاوید اقبال کے الزامات کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ کو اچانک چمڑا منڈی اور جوئیہ روڈ چونگی کی قیمتی سرکاری جگہ کو کرایہ پر دینے کے لیے نیلامی کا خیال کیوں آیا ہم ان دوکانوں کی نیلامی کی بندر بانٹ ہر گز نہیں ہونے دیں گے اگر دوکانوں کی بندر بانٹ کی کوشش کی گئی تو ہم عدالتی چارہ جوئی کے علاوہ بھر پور احتجاج بھی کریں گے متعددارکان نے اپنی تقاریر میں اس اجلاس کو ممکنہ طور پر بلدیاتی اداروں کا آخری اجلاس قرار دیا حکومتی رکن عمران غفور نے کہا کہ اپوزیشن ارکان تمام تر مراعات اور ترقیاتی فنڈز لینے کے باوجود بلا جواز تنقید کر رہے ہیں انکے الزامات مخالفت برائے مخالفت کے سوا اور کچھ نہیں اپنی خواہش کے مطابق اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروانے کے بعد اب خود ہی انہی کاموں پر تنقید بلا جوازہے اجلاس سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قائم ہوئے تھے اور انکو ختم کرنا موجودہ حکومت کا غیر آئینی کام ہو گا جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا اور یہ ادارے اپنی مقررہ آئینی مدت پوری کرینگے انہوں نے اپوزیشن ارکان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گذشتہ دو سالوں کے دوران تمام ارکان کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بلا تفریق یکساں ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بورے والا کلین اور گرین ہمارا ویژن تھا جس پر ہم نے آتے ہی 2017میں کام شروع کر دیا تھا اور اسکے تحت سیٹلائٹ ٹائون تفریحی پارک کی بحالی، لاہورروڈ پر فوارہ چوک اور بورے والا کلب کے سامنے گرین بیلٹ کی تکمیل کی اور اب شہر کے مختلف مقامات پر مزید چار گرین بیلٹس تیار کی جارہی ہیں میونسپل کمیٹی نے اپنے ممکنہ وسائل فراہم کرتے ہوئے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے گرین بورے والا منصوبے میں اپنا کردار ادا کیا جس میں سول سوسائٹی کا کردار بہت زیادہ قابل تعریف صفائی کے حوالہ سے ہم نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر حلقہ میں سینٹری ورکرز کو فعال بنایا نکاسی آب کے نظام کو ہر ممکن طور پر رواں دواں رکھنے کی دن رات کوششیں کی ملتان روڈ پر کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیروں کو ختم کر کے خوبصورت نرسریاں بنانے کا کام شروع کیا کونسلرز کے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کمیشن مافیا کے خاتمہ کے لیے ان منصوبوں کے بل پاس کر نے کو متعلقہ کونسلرز کی تصدیق کے ساتھ مشروط کیا تھا ورلڈ بنک کے ذریعہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے پنجاب کی 12ماڈل میونسپل کمیٹیوں کے میگا پراجیکٹ میں شامل کروایا جس کی منظوری ہو چکی ہے اس منصوبے کے ذریعے ایک ارب روپے کی خطیر رقم اس شہر کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو گی بلدیہ کہ تمام کمیٹیوں میں اپوزیشن ارکان کو یکساں نمائندگی دی 80لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نئی جیٹنگ مشین کی خریداری ، کوڑاکرکٹ اٹھانے کے لیے 12نئے ٹرالی رکشوں کی خریداری اور سیوریج لائینوں کی وینیجنگ کا کام شروع کیا جارہا ہے بلدیہ کو افسران کی کمی کا سامنا ہے جسکی وجہ سے بہت سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ہم نے دوسال میں پوری ایمانداری سے کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر ہماراضمیر مطمئن ہے میرے دامن پر کرپشن کا کوئی ایک بھی داغ نہیں انشاء اللہ آئندہ بھی اسی ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے اجلاس سے مہر طاہر امجد، میاں خالد حسین اور رانا شاہدعلی نے بھی خطاب کیا `

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں