تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کے پاس جا نے کی بجائے اس کا سب آفس پاکستان میں قائم کردیاہے، چوہدری کامران یوسف گھمن

جمعرات 9 مئی 2019 23:17

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2019ء) پیپلزپارٹی یورپ کے سابق کوارڈینیٹر اور سابق امیدوار قومی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کے پاس جا نے کی بجائے اس کا سب آفس پاکستان میں قائم کردیاہے اور وزرات خزانہ ان کے حوالے کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس سے پیپلزپارٹی تحصیل بورے والا کے عہدیداروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کہ کے پاکستان کی معیشت کی چابیاں غیر منتخب مشیروں اور معاون خصوصی کے حوالے کر کے منتخب ارکان اسمبلی کی توہین کی گئی ہے حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے جھک گئی ہے،اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فیاض عظیم،سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر،محمد اجمل کھوکھر میاں محمد امین،غلام حیدر جٹ،عبدالستار آرائیں، جمیل طور قلندری،اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو اسمبلی میں لائے ،چوہدری کامران یوسف گھمن نے لاہور خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں