بورے والا، موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 11 مئی 2019 19:40

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی گئو شالہ کے رہائشی ملک کے معروف نعت خواں فیاض الحسن قادری کی بھابی اور ریاض قادری کی اہلیہ گزشتہ شب ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے پیدل سٹرک عبور کر کے گھر جارہی تھیں کہ اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا کرسڑک پر گر گئی جسے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں