گگو منڈی،کرنٹ لگنے سے کسان کی 20قیمتی بھینسیں ہلاک

ہفتہ 3 اگست 2019 23:45

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) کرنٹ لگنے سے کسان کی 20قیمتی بھینسیں ہلاک ہو گئیں کسان پر غشی کے دورے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر میپکو حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی میپکو کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق چک نمبر187۔

(جاری ہے)

ای بی کا کسان محمد یوسف چھینہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب شیخ فاضل روڈ کے ساتھ بھینسیں چرا رہا تھا کہ بھنسیں روڈ کے ساتھ گڑھے میں کھڑے ہوئے بارش کے پانی میں داخل ہونا شروع ہو گئیں اور یکے بعد دیگرے 20بھنسیں مالیتی 40لاکھ روپے تالاب میں گر کر ہلاک ہو گئیں اہلیان دیہہ کے مطابق شیخ فاضل روڈ کے قریب مقامی زمیندار نے اپنے گھریلو کنکشن سے تقریباً 5سو میٹر دور خادم رحمانی کی دکان میں زیر زمین کیبل دبا کر بجلی کا کنکشن دیا ہوا تھا اور بوسیدہ تار پانی کے تالاب سے گزر رہی تھی جس کی وجہ سے پانی میں کرنٹ آ گیا اور کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں 20بھنسیں ہلاک ہو گئیں بھینسوں کی ہلاکت پر مالک اور اس کے اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے اہلیان دیہہ نے واقعہ کو میپکو حکام کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا اور میپکو کے خلاف شدید احتجاج کیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد ایس ۔

ڈی ۔او ظفر علی گجر اور مقامی پولیس اہلکاران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں