گگو منڈی:محنت کش کی 30لاکھ روپے مالیت کی بھینسوں کی ہلاکت

مقدمہ میں کمزور دفعات لگا کر پولیس نے اس کی داد رسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

بدھ 7 اگست 2019 20:43

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2019ء) محنت کش کی 30لاکھ روپے مالیت کی بھینسوں کی ہلاکت کے مقدمہ میں کمزور دفعات لگا کر پولیس نے اس کی داد رسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا پانچ روز گزرنے کے بعد بھی کسی سرکاری ادارے یا مخیر شخصیت نے اس کی عملی امداد کا اعلان نہیں کیا متاثرہ شخص کے گھر میں سوگ کی فضا طاری تفصیلات کے مطابق چک نمبر187۔

(جاری ہے)

ای بی کے محنت کش محمد یوسف کی 19بھینسوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا مقدمہ پولیس نے بجلی چوری اور جانور وں کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی دفعات لگا کر درج کر لیا لیکن ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی جبکہ چیف ایگزیگٹومیپکو سمیت متعدد افسران محمد یوسف کے گھر آ ئے لیکن ان کی آ مد صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہی کسی نے بھی اس کی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا اور نہ کسی مقامی مخیر شخص نے مالی امداد کی ہے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس کی ساری عمر کی جمع پونجی لٹ گئی ہے اور غریبوں کی داد رسی کرنے کی دعویدار حکومت نے میرے نقصان کے ازالہ کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا اس نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں