ن لیگی قائدین انکے خاندان اور کارکنوں کی گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،میاں جاویدلطیف

ہم اپنے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں 23اگست کو بورے والا میں مسلم لیگ کا جلسہ ہوگا ، مریم نواز کا بیٹا بیٹی یا ان کے خاندان کا کوئی فرد خطاب کر ے گا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 اگست 2019 22:12

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماایم این اے میاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین انکے خاندان اور کارکنوں کی گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ہم اپنے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، میزبان سید ساجد مہدی سلیم شاہ،ایم این اے،چوہدری فقیر احمد آرائیں ایم این اے، سردار خالد محمود ڈوگر ایم پی اے،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے گگو منڈی،میاں ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور ، چوہدری اسامہ احمد ، اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف پرکرپشن کاکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا اور سابقہ دور میں جنرل پرویزمشرف نے بھی بغیرکسی جرم کے ان کوپچیس سال کی سزادی تھی لیکن وہ سزابھی ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

۔میاں جاویدلطیف نے کہا کہ اگرمیاں نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو1992میں ان پرکیس چلائے جاتے لیکن کرپشن ثابت نہ ہونے پروہ دوبارہ برسراقتدارآگئے انہوں نے کہا کہ موجود احتساب صرف سیاسی مخالفین کا ہو رہاہے لیکن لیکن حکومتی صفوں میں موجود لوگ احتساب سے مبرا ہیں ان احتساب اسی لیے نہیں ہورہا لیکن جب ان کے اقتدارکاخاتمہ ہوگااس وقت ان کوساراحساب دیناہوگا۔

مریم نواز کو اس لئے گرفتار کیا گیا کہ وہ عوام کامقدمہ لڑنے کیلئے میدان میں نکلی تھیں اگرمریم نوازکشمیرجانے کافیصلہ نہ کرتیں اورسرگودھاکے جلسہ میں کشمیرپرسخت موقف اختیارنہ کرتیں توگرفتارنہ کیاجاتا۔نوازشریف فیملی کاکوئی بچہ ایسانہیں ہے جوملک میں ہووہ گرفتارنہ کرلیاگیاہو۔مسلم لیگ کے راہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاری سے اگرملک کے مسائل ختم ہوتے ہیں توہم سب گرفتاری کیلئے تیارہیں ،مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی قوم کوتقسیم درتقسیم کررہی ہے جس کی مثال۔

2018کے انتخابات ہیں جس میں ایک سازش کے تحت وفاق کی علامت جماعتوں کو صو بوں تک محدود کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ 23اگست کو بورے والا میں مسلم لیگ کا جلسہ ہوگا جس سے مریم نواز کا بیٹا بیٹی یا ان کے خاندان کا کوئی فرد خطاب کر ے گا ،اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں سید ساجد مہدی سلیم شاہ سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، سردار خالد محمود ڈوگر اور میاں ثاقب خورشید ،قاضی عدنان حمید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور وہ اس میں اندھی ہو کر اخلاقی اقدار کو پامال کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کر گرفتار کررہی ہے مریم نوازکوگرفتارکرنے کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ اس نے عوام کوشعوردیاہے اوروہ متحرک ہوکر اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکلی جس سے حکومت بوکھلاگئی ،انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کے فلور پر مریم نواز کی گرفتاری پر آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا،

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں