بور ے والا۔محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،صدر مرکزی انجمن تاجران

جمعرات 22 اگست 2019 18:31

بور ے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اس ماہ میں تمام مسالک کے علماء اکرام مذہبی بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے نائب صدر انجمن تاجران چاچا محمد اسلم، سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض،چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید ، نسیم نقوی،اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اس دوران کسی مسالک کے علماء اکرام نے اختلافی بات نہیں کی۔ اس موقع پر مولانا زبیر احمد گورداسپوری،مولانا محمد ہارون نعمانی ،راؤ نور محمد،غلام رسول زیدی، علی محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔آخر میں مولانا زبیر احمد گورداسپوری نے ملک کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں