کگومنڈی ، دو منشیات فروش اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 20:13

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) پولیس نے دوران چیکنگ دو منشیات فروش اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد افضل نے پُل راجباہ 187۔ای بی پر محلہ مظفر پارک کے رہائشی عنائت اللہ ماچھی کی تلاشی لی تو اس کے پاس موجود کین سے 12لیٹر دیسی شراب برآ مد ہوئی جبکہ پولیس نے وارث شہید چوک میں چک نمبر 249۔

ای بی کی طرف سے پیدل آ نے والے شاہد ولدبشیر سکنہ 249۔

(جاری ہے)

ای بی کی تلاشی لی تو اس سے 15لیٹر شراب برآ مد ہوئی اے ایس آ ئی محمد فریاد نے نواحی اڈا مانا موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد صدیق سکنہ 433۔ای بی کے موٹر سائیکل کرائون لیفان 125سی سی نمبرVR/8806کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی تو مذکورہ نمبر ہنڈا سی ڈی 70کے لیے جاری ہوا پایا گیا جبکہ ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے پولیس کاروائی سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹ اپنے موٹر سائیکل پر لگا رکھی ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں