بورے والا،آوارہ کتوں نے پولٹری فارم پر حملہ کر کے ایک ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک کردیں

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:57

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) آوارہ کتوں نے پولٹری فارم پر حملہ کر کے ایک ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک کردیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے آوراہ کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 138/ ای بی میں واقع ارشاد خاں اور عرفان خاں نامی شخص کے پولٹری فارم پر گزشتہ شب آوارہ کتے اچانک جالیاں کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور پولٹری فارم میں موجود ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو ہلاک کردیا گاؤں والوں کے آنے پر کتے وہاں سے غائب ہوگئے اس واقعہ پر مقامی لوگوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے پہلے بھی گاؤں کی ایک خاتون جان سے جا چکی ہے اور متعدد افراد بھی زخمی ہوچکے ہیں اب انہی کتوں نے پولٹری فارم میں لاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں ہلاک کردی ہیں انہوں نے متاثرہ شخص کے نقصان کے ازالہ اور کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں