گورنمنٹ ہائی سکول 539 ای بی ’’فوجیاں والا‘‘ کے ٹیچر عبدالخالق کو بیسٹ سٹار ٹیچر ایوارڈ دیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:43

بورے والا۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول 539 ای بی ’’فوجیاں والا‘‘ کے ٹیچر عبدالخالق کو بیسٹ سٹار ٹیچر ایوارڈ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی(خورشید حال) میں ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ ہائی سکول 539(ای بی) ’’فوجیاں والا‘‘ کے ٹیچر عبدالخالق کو بہترین کارکردگی اور بہترین رزلٹ پیش کرنے کی بنیاد پر بیسٹ سٹار ٹیچر ایوارڈ دیا گیا انکی بہترین کارکردگی پر پرنسپل مقبول احمد،محمد ارشد،یوسف ہارون،محمد آصف رفاق،محمد عدنان،لیاقت علی،محمد ممتاز،سیاسی شخصیت محمد اسد آرائیں اور اہل علاقہ نے مبارکباد دی ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں