تھانہ فتح شاہ میںسب انسپکٹر پر تشدد کرنے والے 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 15 اکتوبر 2019 18:45

بورے والا۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تھانہ فتح شاہ پولیس نے سب انسپکٹر پر تشدد کرنے والے 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 469ای بی کا رہائشی سجا د حسین گذشتہ سے پیوستہ روز ڈکیتی کی واردات میں قتل ہو گیا تھا اسی گائوں کے سینکڑوں افراد نے مشتعل ہو کر لڈن بورا روڈ کو بلاک کر دیا 15کی کال پر تھانہ فتح شاہ کا سب انسپکٹر محمد اشرف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک کو بحال کرانے کے لیے موقع پر پہنچا تو مشتعل افراد نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور وہاں پر پڑے ہوئے قیمتی ٹائروں کو آگ لگا کر جلا دیا اور اسے اغوا کر کے لے گئے ملازمین اور علاقہ کے اشرفاء نے اس کی جان بخشی کرائی پولیس نے 250-300 نامعلوم شرپسند افراد کے خلاف زیر دفعہ 506،435،341،427،186،353،148 اور 149 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں