بورے والا،میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے تاجروں کو کرایہ پر دی گئی سینکڑوں دکانوں کی 15سال کے لیے دوبارہ نیلامی کا حکم دے دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:12

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے تاجروں کو کرایہ پر دی گئی سینکڑوں دکانوں کی 15سال کے لیے دوبارہ نیلامی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے بذریعہ اخباراشتہار حدود کمیٹی میں واقع جوئیہ روڈ ،اڈا دیوان صاحب ، عارف بازار، وہاڑی بازار، مسجد غلامان مصطفی ، فائر بر گیڈ ، لاری اڈا، گول چوک، عقب دفتر میونسپل کمیٹی اپنی ملکیتی سینکڑوں دکانیں جو کہ عرصہ دراز سے تاجروں کو کرایہ پر دے رکھیں تھیں اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے ان دکانوں کو دوبارہ 15سال کے لیے کرایہ پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا با قاعدہ اشتہار بھی جاری ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں