بورے والا ،نامعلو م افراد سپر سٹور سے لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لے گئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:24

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) نامعلو م افراد سپر سٹور سے لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق آفاق خان چوک میں احمد رضا نامی شخص نے غوری سپر سٹور کے نام سے اپنی دکان بنائی ہوئی ہے گذشتہ شب وہ اپنی دکان کو بند کر کے گھر چلا گیا اگلی صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر اندر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں