پریس کلبز صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ادارے ہیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:12

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پریس کلبز صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ادارے ہیں پریس کلب کے ضابطے اور آئین پر پورا اترنے والے صحافی اس کی ممبر شپ کے حقدار ہیں پریس کلب بورے والا کی ممبر شپ کے معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،پریس کلب کی ممبر شپ لینا صحافیوں کا حق ہے جیسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا ہے بشر طیکہ قواعد و ضوابط کو پورا کیا جائے،ان خیا لات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں پریس کلب بورے والا کے معاملات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر اے سی بورے والا رانا اورنگزیب،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلشنز میاں نعیم عاصم،ڈی او انڈ سٹریز راشد بتول،صدر پریس کلب بورے والا ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکر ٹری اصغر علی جاوید،چیئرمین اصغر علی جاوید (کامریڈ)،صحافی رائو افضل اور علاوہ الدین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ صحافیوں اور پریس کلب کے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا تا کہ احسن انداز سے معاملا ت کو چلایا جا سکے کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی بھی شخص کو صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں