ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی مہم موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے شروع کی جا رہی ہے،ڈی پی او وہاڑی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہضلع میں ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے،مہم موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے شروع کی جا رہی ہے تاکہ وہ سر پر لگنے والی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں،خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی میں پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آج سے آغاز ہو گیا جس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو چالان کیا جائے گا ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں آج سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس کا اطلاق پورے ضلع میں ہو گا مہم کے تحت روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ آنے کی اجازت نہیں ہو گی ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے مہم موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے شروع کی جارہی ہے تاکہ وہ سر پر لگنے والی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی سربراہی میں ایجوکیشن یونٹ عوام میں ہیلمٹ کے فوائد سے متعلق آگاہی لیکچرز کا انعقاد بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں