دوکاندار ہر صورت مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کو فروخت کریں ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا

منگل 12 نومبر 2019 18:31

بورے والا۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دوکاندار ہر صورت مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کو فروخت کریں جو بھی دوکاندار مقررہ قیمت سے زائد وصول کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،حکو مت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا کسی کو بھی عوام کے ساتھ ظلم نہیںکرنے دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کریٹیکل بازار کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کریٹیکل بازار میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کا ایک کائونٹر بنا یا جائے خریداروں کو جوبھی شکایت ہو اسے فوری حل کیاجائے گاڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس رجسٹر شکایات بھی موجود ہوناچا ہیے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب اور سیکر ٹری آر ٹی اے محسن ریاض بھی موجود تھے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کریٹیکل بازار میں اشیائے خوردنی سبزیوں اور فروٹ کے ریٹس چیک کئے اور پرائس لسٹ کا بھی جائزہ لیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ اور لیبارٹری کا بھی دورہ کیا انہوں نے ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کی تیمار داری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹری میں ہونے والی ٹیسٹوں کی تفصیلات کو بھی چیک کیا حکو مت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصو صی توجہ دے رہی ہے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے پارکنگ کی فیس مقرر حد سے زیادہ ہرگز وصول نہ کی جائے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی اور سیکر ٹری آر ٹی اے محسن ریاض بھی موجود تھے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں