بورے والا،گھر والوں سے ناچاقی پر لڑکی نے پھندے سے جھول کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی

منگل 18 فروری 2020 21:44

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پسند کی شادی میں طلاق کے بعد گھر والوں سے ناچاقی پر لڑکی نے پھندے سے جھول کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 148 (ای بی) بصیرہ کے رہائشی نور احمد کی بیٹی نادیہ نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کر لی اور اپنے خاوند کے ساتھ چلی گئی تھی والدین کو اس شادی کا رنج تھا انہوں نے کچھ ہی عرصہ بعد پنچائیت کے ذریعے نادیہ کی اسکے خاوند سے علیحدگی کروا دی اور اپنے گھر لے آئے اس دوران انہوں نے نادیہ کی طرف سے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کروا کے اسکو طلاق دلوا دی جسکے بعد اسکے والدین اسکی شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے لیکن جہاں رشتہ کرنا چاہا انہوں نے اسکی چھوٹی بہن کا رشتہ مانگ لیا جسکی شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی اور 10 روز بعد اسکی شادی تھی آج اسکے گھر میں اسکی پھندے سے لٹکتی ہوئی نعش ملنے پر پولیس کو اطلاع مل گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات جاننے کے بعد اسے خود کشی قرار دیکر کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں