واپڈا کے اہلکاروں نے سازش کے تحت کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹ دئیے،یہ کسانوں پر ظلم ہے،ملک ذوالفقار حسین اعوان

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی کوارڈینیٹر اور ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان نے کہاہے کہ واپڈا کے اہلکاروں نے بلو ں کی ادائیگی کے باوجود ایک سازش کے تحت کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹ دئیے ہیں جوکہ کسانوں پر ظلم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس اور پریس کلب کے باہر کسانوں کی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی آٹے کا بحران ہے گندم کی فصل تیاری کے مراحل میں ہے واپڈا کی اس موقع پر ٹیوب ویلوں کی بجلی بند کرنا گندم کا بحران پیدا کرنے کی سازش ہی.انہوں نے کہا کہ کسانوں کے میٹر تبدیل نہ کرکے محکمہ واپڈا کی بجلی چوری تمام کسانوں،مزدوروں کو ایورج کی مد میں ڈال دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات 25 فروری تک پورے نہ کئے تو پھر واپڈا آفس کے سامنے دھرنا اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ واپڈا ایک سرکاری ادارہ ہے یونین لیڈروں نے اسے سینما گھر بنارکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دفاتر میں لگی ہوئی فلیکسز کو فوری طورپر اتروایا جائے اور واپڈا ملازمین کو دئیے جانے والے فری یونٹ بند کئے جائیں اور واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے اس موقع پر ندیم سجاد،محمد مہران،ماسٹر اشفاق،چوہدری محمد اصغر،محمد بوٹا،شمشاداحمد جٹ،ریاض جملیرا،الیاس گل،عمران وڑائچ،ابصارفوجی اور دیگر بھی موجود تھے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں