بورے والا، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 6 ملزمان گرفتار کرلیے

ہفتہ 30 مئی 2020 20:07

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) تھانہ گگومنڈی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث 6خطرناک ملزمان کو گرفتار کر انکے قبضہ سے لوٹا ہوا مال،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ایک ماہ قبل نواحی گاوں 243/ای بی دوران ڈکیتی ایک معمر شخص محمد عباس اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 15 لاکھ سے زائد مالیت کے زیوارات،نقدی اور قیمتی لیپ ٹاپ لوٹنے کے بعد گھر کے سربراہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسکی جان لے لی تھی۔

اس ڈکیتی اور اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی مہر ریاض سیال نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات میں ملوث 6 ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت گروہ کے سرغنہ کامران عرف کامی رضوان عرف شانی،محمد افضال عرف قاری، محمد اقبال عرف بالا،توکل حسین کھرل اور ساجد عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان سے دوران واردات لوٹے ہوئے 11لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ڈیڑھ لاکھ نقدی اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے قیمتی لیپ ٹاپ برآمد کرنے کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق خطرناک جرائم پیشہ افراد کے بین الاضلاعی گروہ سے ہے جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں