میونسپل کارپوریشن بوریوالا نے شہر کی سڑکوں پر جراثیم کش سپرے کردیا

بدھ 3 جون 2020 18:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پرکورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن بوریوالا کے عملہ نے شہر کی سڑکوں پر جراثیم کش سپرے کیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ احتیاط ہی سے کوروناسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور مشینری متحرک ہے بورے والا میں کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی بہت اہمیت کی حا مل ہے شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دیں اپنی گھروں اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں یا ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں ایک دوسرے کے درمیان سماجی فاصلہ برقر ار رکھیں ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن بوریوالا کے افسران و ملازمین کورونا سے نمٹنے کیلئے بھر پور اقدامات کریں جراثیم کش سپرے کو جاری رکھیں شہر کو صاف ستھرا رکھیں کورونا کی اس مشکل گھڑی میں ملازمین قومی جذبے سے اپنے فرائض ادا کریں ہم نے متحد ہوکر کورونا وائر س کو شکست دینی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں