معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہی پولیس کی اولین ترجیح ہے ،احسان اللہ چوہان

جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع وہاڑی میں کوئی گنجائش نہیں پولیس اسٹیشن کی نئی بلڈنگ ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی،ڈی پی او وہاڑی

پیر 7 ستمبر 2020 20:13

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہی پولیس کی اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع وہاڑی میں کوئی گنجائش نہیں پولیس اسٹیشن کی نئی بلڈنگ ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے پولیس اسٹیشن گگو مندی کی نئی زیر تعمیر نئی عمارت کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا نا سور ہیں ایسے عناصر کے لیے ضلع وہاڑی میں کوئی گنجائش نہیں ہے ہمارا اولین مقصد شہریوں کو پُر امن ماحول کی فراہمی اور احساس تحفظ اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نواحی گائوں 255۔

(جاری ہے)

ای بی میں طالب علم سے زیادتی والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بہت جلد دیگر ملزمان بھی گرفتار کر لیے جائیں گے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے مزید کہا کہ تھانہ گگو منڈی کی نئی عمارت کا 95فیصد تعمیراتی کام ہو چکا ہے اور ایک مہینے کے اندر تھانہ گگو کی بلڈنگ مکمل ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر کے لیے حکومت کی طرف سے تمام فنڈنگ ہو چکی ہے اور اب تعمیراتی کام میں کوئی تعطل نہیں آ ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں