بورے والا،تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں

جمعرات 10 ستمبر 2020 21:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں،وار داتوں میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18 لاکھ سے زائد کے زیورات،نقدی اور کار لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی پہلی واردات تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود میں واقع رامے ٹائون میں ہوئی جہاں مقامی شہری محمد نعیم بھٹی کے گھر 5 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر زبردستی گن پوائنٹ پر 5 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے کے قریب نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں بھی 5 نامعلوم مسلح ڈاکو بسم اللہ ٹائون گلی نمبر 7 کے رہائشی سید ثناء اللہ شاہ کے گھر میں صبح 4 بجے داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر 10 تولہ طلائی زیورات،کار نمبر 3858(ایل ای ایچ) اور 12 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واردات کی اطلاع 15 پر پولیس کو کی گئی جس پر ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین،ایس ایچ او تھانہ ماڈل مہر پرویز اختر پولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کاروائی کا آغاز شروع کر دیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈاکو چھینی گئی کار چیچہ وطنی روڈ پر چھوڑ گئے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ڈکیتی کے متاثرہ افراد نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں