اشتعال انگیز،فرقہ وارانہ اور ذاتیات پر مبنی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 10 ستمبر 2020 21:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سو شل میڈ یا پر مذہبی منافرت،اشتعال انگیز،فرقہ وارانہ اور ذاتیات پر مبنی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے محکمہ پو لیس اور سی ٹی ڈی (کائونٹر ٹیرسٹ ڈیپارٹمنٹ) کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ایسے تمام افراد جو سو شل میڈ یا جس میں فیس بک،واٹس ایپ،انسٹا گرام،ای مو اور دیگرکسی بھی قسم کی اپیلی کیشنز کے ذریعے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا تے ہوئے فوری ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں