گگو منڈی،خنو عمر لڑکے سے زیادتی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی

بدھ 16 ستمبر 2020 19:52

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) نو عمر لڑکے سے زیادتی کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔چک نمبر291۔

(جاری ہے)

ای بی کے رہائشی ارشاد احمد کا پوتا صائم شام ساڑھے چھ بجے کے قریب نماز پڑھنے کے لیے گائوں کی مسجد کی طرف گیا تو مسجد کے باہر ملزم عبدالرحمان عرف مانا کھڑا تھا جو صائم کو ورغلا کر گائوں کے باہر کماد کی فصل میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا معصوم بچے کے شور مچانے پر مسمیان محمد عامر اور افتخار احمد آ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں