سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی خوبصورت انداز میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو پروان چڑھارہے ہیں،خلیل الرحمن چوہا ن

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:36

گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی انتہائی فعال اور متحرک صفارتکاری کے نتیجے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بعض پیداشدہ غلط فہمیاں کا بڑی حد تک ازالہ ہوگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل میڈیا فورم کے صدر خلیل الرحمن چوہان نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات چونکہ شروع دن سے انتہائی مضبوط اور مستحکم رہے ہیںاس لیے وطن عزیز کا ہر شہری کسی بھی مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو وہ سرزمین حرمین الشریفین کے لیے ہمیشہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیںکرتا ہے ۔ خلیل الرحمن چوہان نے کہا کہ موجودہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بہت خوبصورت انداز میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو پروان چڑھارہے ہیں ۔

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سعودی سفیر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کر چکے ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور سعود ی عرب میں فاصلے پیدانہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی غلط فہمی پیداکر سکتا ہے ۔ پاک سعودی عرب تعلقات اخوت محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں