تحریک انصاف حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے کرسی کی نہیں ملک کی فکر ہے، طارق عزیز انصاری

پیر 21 ستمبر 2020 23:02

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے کرسی کی نہیں ملک کی فکر ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف ،چیئر مین نیشنل پیس کونسل ضلع وہاڑی طارق عزیز انصاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی حکومت آ ئی ہے جسے کرسی کی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے ساری جماعتیں ملکر کر بھی زور لگائیں مگر انہیں این آر او نہیں ملے گا عمران خان کی لڑائی ملکی دولت لوٹنے والوں سے کوئی زاتی لڑائی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی مدد پوری ہونے کے ساتھ ملک میں خوشحالی نظر آ ئے گی طارق عزیز انصاری نے کہا کہ حکومت کی باریاں لینے والے عمران خان کی حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں