بورے والا، غلہ منڈی کے مزدوروں کیلئے دوپہر کے کھانے کا فری دستر خوان قائم

بدھ 23 ستمبر 2020 20:28

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سول سوسائٹی نیٹ ورک نے غلہ منڈی کے مزدوروں کیلئے دوپہر کے کھانے کا فری دستر خوان قائم کر دیا،سینکڑوں مزدوروں کو مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے دسترخوان کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کی طرف سے شہریوں کو فوڈ وین کے ذریعے کھانے کی فراہمی کے بعد غلہ منڈی کے محنت کشوں اور مزدوروں کیلئے بھی دوپہر کو مفت کھانے کی فراہمی کیلئے دستر خوان کا آغاز کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور ڈی ایس پی نے سول سوسائٹی کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کے سبزہ زار میں اس دستر خوان کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی روز سینکڑوں مزدوروں کو کھانا فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی شمس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے خلق خدا کی خدمت کر کے اللہ تعالی کا قرب نصیب ہوتا ہے ایسے رفاحی کاموں سے ہم معاشرے کے غریب،مستحق اور پسے ہوئے طبقہ کی خدمت کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر سی ایس این کے کنونیئر عبدالرئوف چوہدری،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس چوہدری غضنفر علی،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ندیم انور چوہدری،صدر ’’ایمرا‘‘ ندیم انجم سندھو، پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ محمد علی چیف،صدر ندیم مشتاق رامے،سی ایس این کے ارکان شیخ شاہ رخ،چوہدری اصغر علی جاوید،شہزاد مصطفی چوہان،چوہدری احتشام دائود،حافظ جنید احمد،آفتاب نذیر(علی)،شیر خان کھچی،مسعود عابد رشید،شاہد ندیم بھٹی،حافظ محمد طارق اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں