گگو منڈی، ڈسپنسر کرونا کے باعث جاںبحق

منگل 25 مئی 2021 23:00

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) گرین سٹی کا رہائشی ڈسپنسرعبدالسلام کرونا کے باعث جاںبحق ہو گیا شہری علاقوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآ مد کروایا جائے ۔گگو منڈی کیہ رہائشی آ بادیوں گرین سٹی ،قادریہ کالونی اور چک نمبر187۔

(جاری ہے)

ای بی میں کرونا کا شکار ہو کر اب تک 7/8کے قریب مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ متوفیان کی فیملی کے دیگر افراد بھی اس وبا کا شکار ہو گئے ہیں شہر میں ایس او پیز پر عمل درآ مد نہ ہونے کے برابر ہے 95فیصد دکاندار اور گاہک ماسک کا استعمال ضروری نہیں سمجھتے اور ٹرانسپورٹر بھی کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 50فیصد سے زائد سواریاں بیٹھا رہے ہیں اور ماسک لگانے کے لیے سواریوں کی توجہ نہیں دلاتے شہریوں نے ڈی سی وہاڑی ،ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا کی شدت والے رہائشی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شدید متاثرہ آ بادیوں میں سمارٹ لاک ڈائون کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں