میپکو ڈویژن بورے والا میں شکایات لے کر جانے والے صارفین رُل گئے

میپکو چیف کے مبینہ غلط فیصلہ کے نتیجہ میں تمام سٹاف ریکوری کے لیے چلا گیا

منگل 25 مئی 2021 23:00

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) میپکو ڈویژن بورے والا میں شکایات لے کر جانے والے صارفین رُل گئے میپکو چیف کے مبینہ غلط فیصلہ کے نتیجہ میں تمام سٹاف ریکوری کے لیے چلا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میپکو ڈویژن بورے والا میں آ ئے ہوئے مختلف دیہات کے صارفین محمد اشرف ،اقبال ،نذیر ،اللہ دتہ ،چوہدری الیاس ،نذر محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو ملتان نے بورے والا میپکو ڈویژن کے تمام سب ڈویژن کے اہلکاران ایس ڈی اوز سے لائن مین تک کو بقایا جات کی ریکوری کی وصولی کے لیے تعینات کر دیا ہے جبکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے میپکو ڈویژن بورے والا کے تمام دفاتر میں کوئی اہلکار موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے عوام خوار ہو رہے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ 50 فیصد ملازمین کو ریکوری کے لیے اور50فیصد کو عوامی شکایات سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے مخصوص کیا جائے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں