ٍبورے والا:پرائیویٹ کلینک پر غلط انجکشن لگنے سے مبینہ طور پر 3 سالہ معصوم بچی جاں بحق

بچی کے ورثاء کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ،ہسپتال کے گملے اور شیشے توڑ ڈالے،لاہور روڈ پر ورثاء کا احتجاج،ورثاء کا ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف احتجاج اور کاروائی کا مطالبہ

جمعہ 28 مئی 2021 00:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) پرائیویٹ کلینک پر غلط انجکشن لگنے سے مبینہ طور پر 3 سالہ معصوم بچی جاں بحق،بچی کے ورثاء کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ،ہسپتال کے گملے اور شیشے توڑ ڈالے،لاہور روڈ پر ورثاء کا احتجاج،ورثاء کا ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف احتجاج اور کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 325 (ای بی) کا کامران نامی شخص اور اسکی بیوی اپنی 3 سالہ معصوم بیٹی حورین فاطمہ کو بخار کی حالت میں لیکر ایچ بلاک میں واقع ڈاکٹر رفیق شاہد کے ہسپتال میں لیکر آئے تو ڈاکٹر کے عملہ نے اسے بخار کا انجکشن لگایا تو تھوڑی ہی دیر بعد بچی کی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معصوم بچی نے اپنی ماں کے ہاتھوں میں جان دیدی جس پر بچی کے ورثاء مشعل ہو گئے اور ہسپتال کے شیشے اور گملے توڑ ڈالے اور بچی کی نعش ہاتھوں میں اٹھا کر ورثاء نے ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت کے خلاف لاہور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے بعد اسکی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا تھا واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کو کر دی گئی جہاں بچی کے والدین نے ذمہ دار ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ڈاکٹر رفیق شاہد کا کہنا تھا کہ بچی کو بخار کا انجکشن لگایا جو ری ایکشن کر گیا جس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہم نے بچی کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں