بورے والا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرائیویٹ ایمبولینسز کا راج

ہسپتال گیٹ پر قابض پرائیویٹ ایمبولینس مافیاوبال جان بن گیا،غریب لواحقین لٹنے پر مجبور،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

پیر 31 مئی 2021 22:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرائیویٹ ایمبولینسز کا راج،ہسپتال گیٹ پر قابض پرائیویٹ ایمبولینس مافیاوبال جان بن گیا،غریب لواحقین لٹنے پر مجبور،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے داخلی راستے میں پرائیویٹ ایمبولینسز کے مالکان نے قبضہ جما رکھا ہے ڈرائیورز 24گھنٹے مرکزی راستوں کے ساتھ ساتھ راہداریوں اور مرکزی گیٹ کے قریب اپنی ایمبولینسز کھڑی کئے رکھتے ہیں اس غیر قانونی ایمبولینس سٹینڈ کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور ہر وقت رش لگا رہتا ہے ان ایمبولینسز کھڑی رہنے سے پیدا شدہ بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے ریسکیو 1122کی ہنگامی صورتحال میں آنے والی ایمبولینسز کا راستہ رک جاتا ہے اور تشویشناک حالت میں آنیوالے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے مزید یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیسے ہی کوئی مریض ہسپتال میں جاں بحق ہو جاتا ہے تو ایمبولینسز کے ڈرائیورز کا غول اُس میت کے غمزدہ لواحقین کو گھیر لیتا ہے اور ریٹ طے کئے بنا میت کی منتقلی کر لی جاتی ہے اور بعد میں منہ مانگے دام وصول کیء جاتے ہیںسرکاری ہسپتال میں ان لاچار اور غریب مریضوں کے ورثاء سے بھی 5 سے 10 کلومیٹر کے فاصلہ سے مریض ہسپتال لانے یا گھر چھوڑ کر آنے کیلئے یہ پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیورز 2 سے 3 ہزار روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اور من مرضی کا کرایہ وصول کرتے ہیں نمائندہ شہریوں حاجی محمد سرور،سلطان افضل،منشا مانگٹ،جمیل اختر،عابد ضیاء،شہباز احمد،سول سوسائٹی،نمائندہ شہری تنظیموں نے اے سی بورے والا،سی ای او ہیلتھ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے اس ایمبولینس مافیا کو ہسپتال کے گیٹ سے ہٹانے اور ان ڈرائیورز کو فی کلومیٹر کرایہ لینے کا پابند بنائے جانے اور کرایہ نامہ ہسپتال گیٹ پر نمایاں آویزاں کروانے کا مطالبہ کیا ہی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں