بورے والا،آرپی ملتان نے تھانہ گگومنڈی پولیس کی نئی جدید بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

بدھ 2 جون 2021 22:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2021ء) آر پی ملتان نے تھانہ گگومنڈی پولیس کی نئی جدید بلڈنگ کا افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب میں ڈی پی او وہاڑی سیاسی و سماجی شخصیات،سول سوسائٹی اور دیگر نمائندہ افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ نے تھانہ گگومنڈی کی نئی جدید بلڈنگ کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب تھانہ کی نئی بلڈنگ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت،ڈی ایس پی بورے والا حاجی محمد اشرف،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری سلمان یوسف گھمن،جنرل سیکرٹری میاں رمیض بیٹو،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی میاں شمعون جوئیہ سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر سیاسی و سماجی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی آر پی او ملتان نے نئی بلڈ گ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کلچر میں تبدیلی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تھانوں کی پرانی اور خستہ ہال عمارتوں کی جگہ تمام تر سہولتوں سے آراستہ نئی جدید بلڈنگز کی تعمیر سے ناصرف پولیس کے رویوں میں تبدیلی آئے گی بلکہ انکی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا بہت اہم کردار ہے جس میں سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے حکومت پولیس کو جس طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے اسکے بعد پولیس کو بھی جرائم کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی تقریب سے پی ٹی آئی راہنماء ملک فاروق اعوان،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کے علاوہ دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی خطاب کیا اور پولیس کیلئے حکومتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں