گگو منڈی،پیشی کے لیے عدالت جاتے ہوئے نوجوان کو مخالفین نے راستے میں اغوا کر لیا ،والدہ زخمی

منگل 17 اگست 2021 23:16

۔گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2021ء) پیشی کے لیے عدالت جاتے ہوئے نوجوان کو مخالفین نے راستے میں اغوا کر لیا ۔والدہ زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر237۔ای بی کے رہائشی محمد وسیم کی ملزمان عمر وغیرہ کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی گزشتہ روز ان کی عدالت میں پیشی تھی محمد وسیم اپنی والدہ نسیم اختر کے ہمراہ عدالت جا رہا تھا کہ چک نمبر227۔

(جاری ہے)

ای بی کے ریلوے پھاٹک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں ماں بیٹا نیچے گر گئے اور زخمی ہو گئے تو کار سواروں محمد عمر ،خالد ،محمد نسیم ،جاوید ،عثمان اور ان کے نا معلوم ساتھیوں نے وسیم کو زبر دستی اٹھا کر کار میں ڈال لیا اور فرار ہو گئے ملزمان نے وسیم اور اس کی والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا راہ گیروں نے بے ہوش خاتون کو آر ایچ سی گگو پہنچایا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں