گگو منڈی، گھی کمپنیز نے 1000گرام کی بجائے 900گرام گرام کی پیکنگ شروع کر دی ،غریب عوام کی دھائی

منگل 17 اگست 2021 23:20

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2021ء) دو ماہ کے اندر بناسپتی گھی کی قیمت میں 65روپے فی کلو اضافہ کے باوجود گھی کمپنیز نے 1000گرام کی بجائے 900گرام گرام کی پیکنگ شروع کر دی غریب عوام کی دھائی تفصیلات کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمتی گزشتہ دو ماہ کے دوران 260روپے کی بجائے 335روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور ان میں سے غریب لوگ نسبتاً کم معیار کے جو برانڈز خریدتے تھے ان پر 65روپے فی کلو زائد دینے پر مجبور ہیں جبکہ اکثر کمپنیوں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا شروع کر دیا ہے اور 1000گرام کی بجائے 900گرام کی پیکنگ شروع کر دی ہے عوام نے کہا ہے کہ حکومت کم پیکنگ کرنے والی گھی ملز کا محاسبہ کرے اور کم پیکنگ کرنے والی گھی ملز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں