ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

منگل 31 اگست 2021 15:14

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2021ء)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کا اچانک دورہ کیا،  اس دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے اس وارڈ کو فوری طور پر کشادہ کرنے کا حکم دیا اور اس میں مزید بیڈ لگانے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے ہسپتال کی گزشتہ 12 سال سے زیر تعمیر اپ گریڈیشن بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لئے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کیں،  ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کے دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی، آوٹ ڈور اور ان ڈور میں آنے والے مریضوں کو ادویات اور دیگر تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے کیونکہ موجودہ حکومت ہر شہری کو صحت کی مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں