حکومتی وزرا کامیاب حکومت کے گیت گانے میں مصروف ہیں ،ملکی تاریخ میں عوام کا اس سے کڑا امتحان کبھی نہیں آ یا ،چوہدری کامران یوسف گھمن

حکومت کی نا اہلی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے آ ئندہ پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا

بدھ 1 ستمبر 2021 23:10

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام نہ تو عوام کی جان و مال محفوظ ہے اور نہ ہی عزتیں محفوظ ہیں جبکہ حکومتی وزرا کامیاب حکومت کے گیت گانے میں مصروف ہیں ملکی تاریخ میں عوام کا اس سے کڑا امتحان کبھی نہیں آ یا حکومت کی نا اہلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے آ ئندہ پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا امیدوار قومی اسمبلی این ای162چوہدری کامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں کہیں بھی جان و مال اور عزتیں محفوظ نہیں ملک کی بیٹیاں گھروں سے نکلتے ہوئے ڈر رہی ہیں جبکہ حکومتی وزرا کامیاب حکومت کے گیت گا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اتنا چھوٹ بولو کے وہ سچ نظر آ نے لگے کی کہاوت پر حکومت عمل پیرا ہے حکومت کو سابقہ حکومتوں کی برائیاں تو نظر آ تی ہیں مگر یہ دودھ کے دھلے ہیں جو ان میں کوئی برائی نہیں ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے آ ئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے پی ڈی ایم چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بغیر ایک کھوکھلہ نعرہ ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں