ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ضلع بھر کے لئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 15:33

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہٰی نے ضلع بھر کے لئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نو ٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی کرنل کچی 115روپے، چاول باسمتی کرنل پکی 110روپے، چاول اری52روپے، دال چنا مو ٹی 135،دال چنا باریک 130روپے، دال مسور موٹی 170روپے، دال ماش (دھلی) چمن 220روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 135روپے،چنا سفید موٹا لوکل 175، چنا سفید باریک لوکل 143روپے، سوجی، میدہ 68روپے،بیسن 130روپے، گورشت چھوٹا 800روپے، گوشت بڑا400روپے اور دہی 80روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر 75روپے،روٹی تندوری 100گرام 07روپے، نان تندوری 110گرام 10روپے کے حساب سے دکاندار فروخت کریں گے سبزی و پھل اور دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے کوئی شخص یا دکاندار مقرر کر دہ نرخ سے زیاد ہ وصول نہیں کرے گا دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں