سپریم کورٹ حکومتی وزرا ء کی الیکشن کمیشن کو دھمکیوں کا نوٹس لے ،چوہدری کامران

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:18

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) حکومتی وزرا ء کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اور دبائو ڈالنے کی کوشش آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے سپریم کورٹ نوٹس لے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے وزراء دن رات الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگا کر الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے اور اسے اپنی مرضی کے تابع کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ پی ٹی آ ئی نے محسوس کر لیا کہ آئندہ الیکشن میں اس کی کامیابی ممکن نہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پوری قوم نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومتی وزراء بو کھلا گئے ہیں اور ان کی دھاندلی کے منصوبے ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشنزپر بے بنیاد الزام تراشی اور الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کا نوٹس لے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں